کوئی بھی 85 ارکان کی کابینہ کو سپورٹ نہیں کرتا، کیونکہ یہ بہت زیادہ ہے، محمد زبیر

Mohammad Zubair PMLN Photo File 640x480
محمد زبیر، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما اور سابق گورنر پنجاب محمد زبیر کا کہنا ہے کہ 85 ارکان کی کابینہ بہت ہی زیادہ ہے، اور یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی اسے سپورٹ نہیں کر سکتا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور سابق گورنر پنجاب محمد زبیر نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ کابینہ ارکان کو کوئی سہولت نہیں دی جا رہی۔
اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے مزید کہا کہ ن لیگ کے زیادہ تر کابینہ ارکان بغیر تنخواہ اور مراعات کے کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے پروگرام میں مزید کہا کہ ہم سمجھتےہیں کہ امیروں کو زیادہ بوجھ برداشت کرنا چاہیے، آئی ایم ایف بھی یہی چاہتا ہے کہ امیروں پر ٹیکس لگایا جائے۔
پاکستان کی ایکسپورٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلے کے رجحان کے باعث ایکسپورٹر کو سبسڈی دی جاتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سبسڈی ملک کے مفاد میں دی جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں