سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ق لیگ کے 10 ارکان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

Choudhry Pervaiz Elahi CM Punjab Photo File 640x480
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما، پرویزالٰہی۔ فوٹو: فائل

لاہور: سابق وزیراعلٰی پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے ق لیگ کے 10 ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیرِ اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ق لیگ کے 10 صوبائی ارکان سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔
مزید خبروں کے مطابق پرویزالٰہی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا جس کی تصدیق ساتھ کھڑے چوہدری پرویز الٰہی نے کی۔
کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے یہ اعلان بھی کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینئیر قیادت کی جانب سے چوہدرپریسی پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کا مرکزی صدر بنانے کی بھی منظوری دی ہے اور پارٹی کے آئین کے مطابق اس سلسلے میں مزید پیش رفت ہو گی۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ’پرویز الٰہی اور ق لیگ کے کردار کو پی ٹی آئی سراہتی ہے اور ان کی قربانیاں بے پناہ ہیں۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں