اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام: سابقہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب گرفتار، ایف آئی آر بھی درج

Amjid Shoaib Ret General Photo BBC Urdu 640x480
سابقہ ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب پر اداروں کو بغاوت پر اکسانےکا الزام ہے۔ فوٹو: بی بی سی اُردو

اسلام آباد: پولیس کی جانب سے سابقہ ریٹائرڈ فوجی جنرل امجد شعیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ان کے خلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے جس کےبعد ان کو گرفتار کر لیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایک سابقہ ریٹائرڈ فوجی جنرل امجد شعیب کو اداروں کو بغاوت پر اُکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے خلاف تھانہ رمنہ میں مجسٹریٹ اویس خان نے درخواست دی تھی جس کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے تھانہ رمنہ میں ان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق انھوں نے ایک ٹی وی شو کے دوران سرکاری ملازمین کو قانونی فرائض سرانجام دینے سے روکنے پر اکسایا۔ سابق ریٹارڈ فوجی جنرل نے ٹی وی شو کے دوران کہا کہ "کل سے سرکاری دفتروں میں اگر کوئی نہ جائے تو حکومت سوچنے پر مجبور ہو جائے گی”۔
یاد رہے کہ متعلقہ ریٹائرڈ لیفٹینینٹ جنرل امجد شعیب مختلف ٹی وی شوز میں تجزیہ کار کے طور پر اپنے تجزیے پیش کرتے ہیں۔ اسلام آباد کے تھانہ رمنہ میں ان کے خلاف ایف آئی ار میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا ہے کہ ’اس بیان سے انھوں نے حکومت، حزب اختلاف اور ملازمین میں نفرت کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جو ملک کو کمزور کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔‘
اداروں کو بغاوت پر اُکسانے کے الزام میں گرفتار جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پولیس جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں