راجن پور: ضمنی انتخابات کے سلسلے میں راجنپور میں سخت مقابلے کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا، اور 90 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
مردان ٹائمز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق کل اتوار کو ہونے والے راجن پور کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے محسن لغاری نے90 ہزار 392 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
مزید خبروں کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارعمار اویس خان لغاری نے 55 ہزار 218 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ تیسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے اختر حسن خان گورچانی رہے جنھوں نے 20 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔
میں عوام کا شکرگزار ہوں جو تحریک انصاف کا ساتھ دینے اور این اے 193 میں مافیاز کو شکستِ فاش سے دوچار کرنے کیلئےاس جذبے اور جنون سےتحریک انصاف کو منتخب کرنے نکلے! pic.twitter.com/qlUMH6nTCK
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 26, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے امیدوار محسن لغاری کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’میں عوام کا شکرگزار ہوں جنھوں نے تحریک انصاف کا ساتھ دینے اور این اے 193 میں مافیاز کو شکست دی اور تحریک انصاف کو منتخب کیا۔‘
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغار وفات پا گئے تھے جس کی وجہ سے راجن پور کے حلقہ این اے 193 کی نشست خالی ہوئی تھی۔