توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پہنچ گئی

PTI Imran Khan Photo File 640x480
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان۔ فوٹو: فائل

لاہور: توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے سلسلے میں اسلام آباد کی پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے زمان پارک پہنچ گئی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے ان لاہور کے علاقے زمان پارک میں واقع رہائش گاہ کے باہر موجود ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی ہے، جہاں پر پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان حکومت کے خلاف نعرہ بازی کررہے ہیں۔
اُدھر اسلام آباد کی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے زمان پارک پہنچ چکی ہے، لیکن عمران خان گرفتاری میں تعاون نہیں۔ کررہےhttps://twitter.com/ICT_Police/status/1632290981406973952?s=20
ایک اور پوسٹ میں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ "عمران خان گرفتاری سے گریزاں ہیں۔ ایس پی صاحب کمرے میں گئے ہیں مگر وہاں عمران خان موجود نہیں۔ ٹیم عمران خان کی گرفتاری کےلیے پہنچی ہے”۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں