اگر شفاف انتخابات میں بدنیتی ہو گی تو ہم ضرور مداخلت کریں گے: چیف جسٹس

Chief Justic of Pakistan Umar Atta Bandyal Photo Suprem Court of Pakistan 640x480
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال۔ فوٹو: سپریم کورٹ

اسلام آ باد: پاکستان کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ اگرملک میں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہو گی تو ہم ضرور اس میں مداخلت کریں گے۔
مردان ٹائمز کے مطابق سپریم کورٹ میں بدھ کے روز لاہور کے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کے مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں برابری کا موقع ملنا چاہیے۔ اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کو تبادلوں کا کھلا اختیار نہیں دینا چاہیے۔
مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ نگران حکومت سے الیکشن کمیشن کو ایسے تبادلے سے متعلق پوچھنا چاہیے۔ چیف جسٹس نے مقدمے کی سماعت کے دوران مزید کہا کہ بعض اوقات سپریم کورٹ کی باتوں کو غلط سمجھا جاتا ہے۔ ہم نے ایک کیس میں کہا کہ 1988میں ایک ایماندار وزیر اعظم تھا ہماری اس بات کو پارلیمنٹ نے غلط سمجھا۔
کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ عدلیہ پر بھی حملے ہو رہے ہیں، اس لئے ہم عدلیہ کا بھی تحفظ کریں گے۔ چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کہا کہ سپریم کورٹ ایک آئینی ادارہ ہے جسے آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس آئینی ادارے کا تحفظ صبر اور درگزر سے کام لے کر کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آئینی اداروں کو بدنام کرنے والی ان آڈیو ٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں