قومی سلامتی کے اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن مزید تیز کرنے پر اتفاق

National Security Committee Meeting of Pakistan Photo Jang News 640x480
وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہے۔ فوٹو: جنگ نیوز

اسلام آباد: پاکستان کے قومی سلامتی کمیٹی کا 41 واں اجلاس وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ختم ہوا۔
مردان ٹائمز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے طلب کیا گیا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہنا جس میں ملکی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔
اہم ذرائع کی خبر کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اس اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔
ذرائع کی خبر کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اس اجلاس میں سویلین اور عسکری قیادت کے علاوہ کمیٹی ممبران اور چاروں وزرائے اعلیٰ خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ پاک فوج کے چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف سمیت سروسز چیفس بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اسی طرح اس اہم اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او بھی شریک ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں