وفاقی کابینہ نے سٹیٹ بینک کوالیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا، نیا مالیاتی بل لانے کا فیصلہ

federal cabinet meeting Photo GNN 640x480
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہاز شریف اور وزراء شریک ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاکستان کے مرکزی بینک کو پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں فنڈز جاری کرنے سے روکتے ہوئے، نیا مالیاتی بل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کی وفاقی کابینہ نے پاکستان کے مرکزی بینک سٹیٹ بینک کو پنجاب میں انتخابات کے لیے درکار 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے سے روک دیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات اخراجات کے لئے ایک نیا ضمنی مالیاتی بل آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اُدھر پاکستان کے سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سیما کامل نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو اس سلسلے میں آگاہ کیا ہے کہ فنڈز جاری کرنے کا اختیار سٹیٹ بینک کے پاس نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں