اگر انتخابات کے لئے فنڈز فراہم نہیں کئے گئے تو اس کے سنگین نتائج آسکتے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان

اسلام آباد: ملک بھر کے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کے سلسلے میں پاکستان کے سپریم کورٹ میں درخواستوں پر سماعت شروع ہو گئی۔

مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان بھر میں تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔

اس بینچ میں سپریم کورٹ کے ججز جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر سمیت 3 رکنی بینچ حصہ لے رہی ہیں۔ اس وقت سپریم کورٹ کے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سپریم کورٹ کے کمرۂ عدالت میں موجود ہیں۔

سماعت شروع ہونے سے پہلے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے قرآنی آیت سے شروع کیا اور سماعت کا باقاعدہ آغاز کیا۔ سماعت کے دوران بینچ میں حصہ لینے والے جج جسٹس منیب اختر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے وزیرِ اعظم پر عدم اعتماد کے بھی نتائج ہوتے ہیں۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی جانب سے ایک بار پھر وفاقی حکومت سے فنڈزکی فراہمی سے متعلق جواب طلب کر لیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ اگر انتخابات کے لیے فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو اس کے شدید سنگین نتائج آ سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں