شمالی وزیرستان: پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں پاک فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چھ فوجی اہلکار جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک تازہ ترین بیان جاری کیا گیا ہے جس میں پاک فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میں دہشتگروں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا. اس آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور پاک فوج کے جوانوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چھ اہلکارمادر وطن پر اپنی جانے قربان کرگئے جبکہ تین دہشت گرد بھی ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکاروں میں خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے حوالدار سلیم خان، کوہاٹ سے نائیک جاوید اقبال، بنوں کے سپاہی نذیر خان، مردان سے تعلق رکھنے والے سپاہی حضرت بلال، ضلع اورکزئی کے سپاہی سید رجب حسین اور ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔
پاک فو کے شعبہ تعلاقات عامہ کے بیان کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور آخری دہشتگرد تک یہ جنگ جاری رہے گی۔