اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو منتنازع بنانے کی مظموم کوشش کی گئی۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیراعطم شہباز شریف نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ "انڈیا میں ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو تحریک انصاف نے متنازع بنایا۔”
It is deeply troubling how the PTI tried to generate a controversy around Pakistan's participation in the SCO's meeting in India. It shouldn't be surprising though as Imran Niazi has had no qualms about imperiling the country's vital foreign policy interests in the past too. This…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 6, 2023
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مزید لکھا ہے کہ ’عمران خان ماضی میں بھی ملک کے اہم خارجہ مفاد کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔ انھوں نے یہی کیا جب وہ اقتدار میں تھے۔‘
وزیراعظم نے پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "پی ٹی آئی کے لیے ’بین ریاستی تعلقات ایک کھلونا ہے۔‘