اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ حالات معمول کے مطابق ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔
کسی بھی فرد فرد پر کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔
عمران خان کی گاڑی کے گرد پولیس کا حفاظتی حصار ہے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 9, 2023
عمران خان کی گرفتاری کے بعد وفاقی دارالحکومت میں حالات ’معمول کے مطابق ہیں۔‘ اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں اس وقت ’دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘