عمران خان مودی سے زیادہ خطرناک ہے، وزیردفاع خواجہ آصف

Khwaja Asif PML N 640x480
خواجہ آصف پاکستان کے وزیر دفاع، فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے حامد میر کے پروگرام "کیپیٹل ٹاک” میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعطم عمران خان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔ انھوں نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کا اندرونی دشمن ہے لیکن بعض لوگ اب بھی انہيں پہچان نہيں رہے۔

آئی ایم ایف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے اب ہمیں سیاست پر ڈکٹیشن دینا شروع کردی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے بارے میں ان کا کہتا تھا کہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی چھوڑیں گے یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے میں الیکشن کے بعد بھی قومی حکومت بننی چاہیے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ جہانگیرترین کے پاس جولوگ جارہے ہیں وہی انھیں پی ٹی آئی میں لیکرگئےتھے۔

فوجی عدالتوں کے ٹرائل کے بارے میں انھوں کیپٹل ٹاک پروگرام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کے فیصلے کے بعدسویلین عدالتوں میں بھی اپیل کاحق ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں