اسلام آباد: نو مئی کے دن قومی سلامتی اداروں کے خلاف لوگوں کو اُکسانے کے الزام میں بیرون ملک مقیم چار پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں چار پاکستانیوں کے خلاف جو کہ بیرون ملک مقیم ہیں، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے قومی سلامتی اداروں کے خلاف عوام کو حملوں پر اکسایا تھا۔
مزید خبروں کے مطابق ان چار افراد کے خلاف کے جو کہ بیرون ملک مقیم ہیں کے خلاف انسداد دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مزید خٰبروں کے مطابطق اسلام آباد کے رہائشی محمد اسلم کی درخواست پر درج ہونے والے اس مقدمے میں شاہین صبائی، سید حیدر رضا مہدی، وجاہت سعید خان کے علاوہ عادل فاروق راجہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
خبروں کے مطابق اس مقدمہ میں، جو انسداد دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، ان چار افراد کے خلاف الزام لگایا گیا ہے کہ نو مئی کے دن ملزمان نے بیرون ملک سے عسکری اداروں کے خلاف لوگوں کو بھڑکایا اور اُکسایا گیا تھا۔
مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ چار افراد ملک پاکستان کے اندر بغاوت اور انتشار پھیلا رہے تھے اور ملزمان غیر ملکی اور دشمن خفیاں ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین صہبائی اور وجاہت سعید خان نام نہاد صحافی بنے ہوئے ہیں اور سوشل میڈیا پر یو ٹیوب چینل چلاتے ہیں اور پاکستان کے اندرانتشار اور بغاوت پر لوگوں کو اُکساتے ہیں۔