نگران حکومت کے لئے ڈاکٹر حفیظ شیخ اور خاقان عباسی کےناموں پر غور،اتحادی جماعتوں کا اجلاس

اسلام آباد: پاکستان میں نگران حکومت کی تشکیل کے لئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر حفیظ شیخ اور خاقان عباسی کےناموں پر غور کیا گیا۔

مردان ٹائمز کے مطابق ملک میں آئیندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے نگراں حکومت کی تشکیل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس جاری ہے۔

مردان ٹائمز کو اس بارے میں جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق اجلاس میں بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت حکومتی اتحادی شریک ہیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اختر مینگل، شاہ زین بگٹی، خالد مقبول صدیقی، اسلم بھوتانی اور محسن داوڑ سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔

مردان ٹائمز کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں حفیظ شیخ، شاہد خاقان عباسی، اسلم بھوتانی، فواد حسن فواد سمیت دیگر نام زیرغور آئے گے۔

اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق نگراں سیٹ اپ پر مشاورت 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کو 9 اگست کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں