اسلام آباد: جڑانوالہ وقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے وقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے فیصل آباد میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کی جبکہ پاکستان کے تمام عوام بھی مسیحی برادری سے ناروا سلوک پر دکھی ہیں۔
بریفنگ کے دوران انھوں نے مزید کہا کہ اس واقعے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ دوسری طرف انہوں نے مبینہ لیک پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ان دستاویزات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے۔
بریفنگ کےدوران ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 13 اگست کو گوادر میں سی پیک پر کام کرنے والے چینی انجینئرز پر دہشتگردوں کی طرف سے حملہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں تمام چینی انجینئر محفوظ رہے۔
بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا ہے کہ گوادر حملے میں ملوث تمام حملہ آوروں کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا، پاکستان تمام چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنا رہا ہے۔
زہرہ بلوچ کا بریفنگ کے دوران مزید کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وستم کی مذمت کرتا ہے، کشمیرمیں موجودہ حالات پر اقوام عالم کو بھی کشمیریوں کی آواز پہنچاتے رہیں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوروان مزید کہا کہ ہم روسی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی کا پروگرام منعقد کیا اور گرمجوشی سے انہیں روس میں منایا۔
انھوں روسی حکومت کے اس پروگرام کا خیرمقدم کیا اور کہا پاکستانی عوام روسی عوام اور حکام کا یوم آزادی منانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔