مراکش میں تباہ کُن زلزلہ، اموات کی تعداد 820 ہوگئی

Marakesh Earthquake Destruction Photo CNN
مراکش میں تباہ کن زلزلے سے تباہی کے مناظر۔ فوٹو: سی این این

مراکو: مراکش میں 6.8 شدت کے تباہ کُن زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 632 ہوگئی جبکہ اب تک تقریباً 329 افراد زخمی ہیں۔

مردان ٹائمز کے مطابق مرکش میں حالیہ آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک جبکہ کئی زحمی ہو گئے ہیںِ۔ اس حوالے سے تازہ ترین خبروں کے مطابق مراکش میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اس کے علاوہ مراکش کے دوسرے شہروں رباط، کاسابلانکا اور ایشوئیورا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مردان ٹائمز کو مراکش سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق تباہ کُن زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھی تھیں جس کے بعد سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

رپورٹس اور دیگر زرائع کے مطابق مراکش میں تاریخی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں، جبکہ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں حکومت اور رضاکاروں کی طرف سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مراکش میں تباہ کن زلزلے کے باعث مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ بجلی کے لائن بند ہونے کی وجہ سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے تھے جس کے باعث خوفزدہ شہریوں نے رات کھلے مقامات اور سڑکوں پر گزاری۔

مراکش کے جیولاجیکل ادارے کا کہنا ہے کہ شدید زلزلہ مراکش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا جس کا مرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں