توشہ خانہ ریفرنس کیس: سابق چئیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا

Imran Khan and Bushra Bibi in Court Photo File
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: توشہ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق آج احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کیس کی اہم ہوئی۔ کیس کی سماعت کے دوران جج محمد بشیرنے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنایا۔

مزید خبروں کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 1570 ملین روپے جرمانہ کیا گیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس میں بانی پی ٹی آئی 787 ملین جرمانہ ادا کرسکیں گے جبکہ بشریٰ بی بی بھی 787 ملین جرمانہ ادا کریں گی۔

آج صبح جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو آغاز میں ہی جج محمد بشیر کے حکم پر سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالت لایا گیا ااور جج نے بانی پی ٹی آئی کو حکم دیا کہ آپ 342 کا بیان جمع کرائیں۔ اس کے جواب میں سابق وزیراعظم عمران خان بانی نے کہا کہ مجھے تو حاضری کے لیے یہاں بلایا گیا۔

کیس کی سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے کہا کہ میں نے کل آپ کو ہدایت کی تھی کہ آج صبح 9 بجے 342 کا بیان لازمی دیں گے۔ جس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جواب دیا کہ میرا بیان تیارپڑا ہے اور وہ میرے کمرے میں ہے۔ اس کے بعد جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم عمران خان کو حکم دیا کہ جائیں اور فوری طور اپنا بیان لائیں۔ اس کے جواب میں عمران خان نے بتایا کہ میرے بیان میں بعض چیزوں کو ردوبدل کرنا ہے، اس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ پہلے اپنا بیان لے آئیں کمپیوٹر پر ٹائپ کریں، بعد میں ردوبدل بھی کرلیں گے۔

مزید خبروں کے مطابق اس کے بعد معزز جج محمد بشیر نے وہاں پر موجود ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جانے کا حکم دیا لیکن بانی پی ٹی آئی جیل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ واپس نہیں آئے، جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہا وہ نہیں آرہے۔ اس کے بعد فاضل جج نے جب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے اس بارے میں سوال کیا کہ کیوں نہیں آ رہے؟ تو جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں کہ جب تک میرے وکلاء نہیں آتے میں عدالت نہیں آؤں گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سایفر کیس میں سابق پی ٹی آئی چیرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی 10، 10 سال قید

اس کے بعد فاضل جج نے وہاں پر موجود عدالتی اہلکار کو حکم دیا کہ وہ فوری طورپر کیس ٹائٹل کی آواز لگائے جس پر وہاں موجود عدالتی اہلکارباہر برآمدے میں گیا اور آواز لگائی سرکاری بنام عمران خان اور بشریٰ بی بی لیکن عدالتی اہلکار کے پکار کے باوجود نہ بانی پی ٹی آئی عدالت نہیں آئے اور نہ ہی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں حاضر ہوئی۔

اس کے بعد معزز جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

یاد رہے کہ کل ہی سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو عدالت نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں