اسلام آباد: آج پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات ہونے جارہے ہیں، جبکہ ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے شروع ہو گا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
مردان ٹائمز کے مطابق آج ملک کے 855 قومی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز کے حوالے سے تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدواروں میں سے اپنے نمائندوں کا انتحاب کریں گے۔ اس عام انتحابات میں آج عام امیدواروں کے علاوہ 882 خواتین امیدواربھی میدان میں قستمت آزمائی کررہے ہیں، جبکہ پہلی بار 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آج عام انتخابات کیلئے پورے پاکستان میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ ان 90 ہزار 675 پولینگ اسٹیشنز میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی طرف سے 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزقرار دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب مرکزی حکومت کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کے 5 لاکھ اہلکارانتحابات میں فرائض انجام دینے کے لئے سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اس طرح پولیس پہلے درجے پر، اس کے بعد پیرا ملٹری فورسز اور تیسرے درجے میں پاک فوج بطور کوئیک رسپانس فور س ذمہ داری نبھائے گی۔
اُدھر پاکستان کی الیکشن کمیشن نے عام انتحابات کے نتائج مرتب کرنے کے لیے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) استعمال کرنے کا عندیہ دیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای ایم ایس کے ذریعے پریذائیڈنگ افسر فارم 45 کی تصویر بھیجے گا ریٹرننگ افسران کو فارم 45 بھیجنے کا وقت اور لوکیشن پریزائیڈنگ افسر کے فون پر لاک ہو جائے گی۔ بیان کے مطابق مقرر کیے گئے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں فارم 45 کے ذریعے حلقے کا فارم 47 مرتب کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ انٹرنیٹ کا نہ ہونا ای ایم ایس میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق آج ہونے والے عام انتحابات میں ووٹرز کے لیے اصلی شناخی کارڈ کا لانا لازم ہوگا، جبکہ قومی اسمبلی کے لیے سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر ہوگا، الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ آج پاکستان میں ہونے عام انتحابات پاکستان کے بارہویں انتخابات ہونگے جس میں تمام ملک کی 111 سیاسی جماعتوں کے امیدواروں اور آزاد امیدواروں میں مقابلہ ہورہا ہے۔ اس بارے میں رپورٹس کے مطابق پاکستان کے بڑے سیاسی جماعتوں میں شامل پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں میں بڑے مقابلے متوقع ہیں۔
آج ہونے والے عام انتحابات کے دوران 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ اس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 عام انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔
اس میں تقریباً 54 فیصد مرد اور 46 فیصد خواتین ووٹرز ہیں، جبکہ نئے رجسٹرڈ ہونے والے ووٹرز میں خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں سے زیادہ ہیں، اسی طرح اس مرتبہ 25 سال تک کی عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار 371 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
آج ہونے والے عام انتحابات میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں انتحاب کے لئے 17 ہزار 818 امیدوار میدان میں ہیں، ان میں 882 خواتین اور 4 خواجہ سرا شامل ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار اپنی قسمت آزمانے کے لئے میدان میں اُترے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے لیے 6710، خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے 1834 ، بلوچستان اسمبلی سے1237اور سندھ اسمبلی کے لیے 2878 امیدوار مقابلے میں ہیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ نے کہا ہے عام انتخابات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق تمام صوبے میں آج ہونے والے عام انتحابات کے لئے 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز قائم کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 55 ہزار سے زیادہ پولنگ بوتھس قائم کیے گئے ہیں۔ صوبہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 1 لاکھ 71 ہزار سے زیادہ اہلکاراور چاق و چوبند دستے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔