شمالی اتحاد اور طالبان کے درمیان مذاکرات جزوی طور پر کامیاب

panj-shier-muzakrat-680x320

کابل: طالبان اور شمالی اتحاد کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات صلاح مشوروں کے بعد جزوی طور پر کامیاب ہوگئے ہیں.
افغانستان کے ضلع پنجشیر میں شمالی اتحاد کے مزاحمتی گروپوں اور طالبان کے درمیان مذاکرات جزوی طور پر کامیاب ہو گئے ہیں. مزاکرات کے دوران دونوں فریق اس بات پر راضی ہوگئے ہیں کہ ایک دوسرے پر حملے نہیں کریں گے.
یاد رہے کہ اس سے پہلے طا لبان نے پورے افغانستان پر قبضہ کیا ہوا ہے. جبکہ پنجشیر ہی واحد ضلع ہے جہاں پر طالبان کو مزاحمت کا سامنا ہے. یہ مزکرات صوبہ بغلان کے مقام چاریکر مینہور میں ہورہے ہے.
دوسرے جانب مردان ٹائمز کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق پنجشیر میں بعض عمائدین نے احمد مسعود پر زور دیا ہے کہ وہ ہتھیار پھینک کر طالبان سے ہونے والی مزاکرات کو کامیاب بنائے. تاکہ کسی بھی ممکنہ خونریزی سے بچا جا سکے.
زرایع کے مطابق پنجشیر کے لوگ بھی جنگ سے گریز کررہے ہیں اور جنگ نہیں چاہتے.
دوسری طرف احمد مسعود نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں طالبان کے سامنے ہتھیار پھینکنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرینڈر ہونے کی بجائے موت کو ترجیح دیں گے. اور ہتھیار کبھی بھی نہیں ڈالے گے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں