اٹلی میں مسافر طیارہ کو حادثہ، 8 افراد ہلاک

Italy-Airplan-Crashes-2021

روم: اٹلی کے میلان شہر میں ایک مسافر طیارہ اُس وقت حادثے کا شکار ہوا جب وہ دو منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہوگئے.
مردان ٹائمز کوروم، اٹلی سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق اٹلی کے ملک کے شمالی شہر میں ایک مسافر طیارے کوحادثہ پیش آیا جب اُس نے لناٹ شہر کی ہوائی اڈے سے بھری اور اس کا منزل سرڈینیا شہر تھی. لیکن کچھ لمہوں بعد یہ بدقسمت طیارہ ایک خالی عمارت سے ٹکرانے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوئی اور پورے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی.
یہ خبر بھی پڑھیں: امریکہ نے بیس سال بعد کابل ایئرپورٹ حل کر دیا , امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل
رپورٹس کے مطابق آگ بجھانے والی عملے نے بھرپور کوشش کے بعد ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا. اس کے بعد طیارے سے لاشوں کو نکالنے کا سلسسلہ شروع ہوا جس میں 8 افراد کو نکالا گیا. لیکن ان 8 افراد میں اب تک کسی کی بھی شناخت نہ ہوسکی.
مزید تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین کے دعوے کے مطابق طیارہ جس عمارت سے ٹکرایا وہاں پر خوش قسمتی سےکوئی بھی رہائش پزیر نہیں تھا. جبکہ طیارہ ٹکرانے کے وقت وہاں پر کوئی مزدور بھی کام میں مصروف نہیں تھا.
اب تک اس بات کا پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ طیارے کو حادثہ کیوں پیش آیا. جبکہ دوسری جانب اٹلی کے ایویشن حکام نے حادثے سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں