شدید غربت کی وجہ افغانستان میں مال مویشیوں کے بدلے کمسن لڑکیوں کی شادیوں کا انکشاف

afghan-girls-640_640x480

کابل: افغانستان کی صورتحال روز بروز خراب سے خرابتر ہوتی جارہی ہے جس میں بیروزگاری، غربت اور باہر ملکوں کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کی وجوہات نمایاں ہیں.
مردان ٹائمز کو کابل سے ایک تازہ ترین رپورٹ موصول ہوئی ہے جس کے مطابق افغانستان میں معاشی بحران جاری ہے جس کے باعث وہاں کے باشندے مال مویشیوں اور اسلحے کے بدلے اپنے کمسن اور نوعمر لڑکیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں.
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی معاشی صورتحال دگرگوں ہے اور لوگ شدید غربت اور معاشی مشکلات کے شکار ہوچکے ہیں. ان معاشی حالات کے باعث وہاں پر کئی افغان خاندان مال مویشیوں، اسلحے اور نقد رقم کے باعث اپنے کم سن لڑکیوں کی شادیاں ادھیڑ عمر مردوں سے کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں. افغان میڈیا کے مطابق وہاں پر کئی خاندان ایسے بھی ہیں جو اپنے نوعمر بیٹیوں کو نقد رقم کے بدلے میں فروخت کررہے ہیں.
اس تازہ ترین رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ جب سے طالبان افغانستان میں برسراقتدار آئے ہیں تو باہر ملکوں کے بینکوں میں پڑے اثاثے منجمد ہوگئے ہیں. اس کی وجہ سے معاشی صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے اور ایندھن کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے اشائے خوردنوش کی قیمتوں میں بھی بہت ہی زیادہ اضافہ ہوگیا ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: طالبان افغانستان کے 34 میں سے 23 صوبائی دارالحکومتوں پر قابض.
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان کے کئی شہروں میں کچھ خاندان نہایت غربت کی وجہ سے اس بات پر مجبور ہوچکے ہیں کہ وہ اپنے ایک ایک سال کی بچیوں کو مال مویشیوں، اسلحے اور نقد رقم کے بدلے میں فروخت کرے. افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان خاندانوں میں ایسے خاندان بھی شامل ہیں جو اپے نوعمر لڑکیوں کی شادیاں ایسے افراد سے کررہے ہیں جو کہ اُدھیر عمر کے ہیں اور یہ لوگ پیسوں کی لالچ میں ایسا کررہے ہیں.
اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ غور کے مضافاتی علاقوں میں نوعمر لڑکیوں کو صرف اور صرف ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت کیا جارہاہے. مزید پریشان کن بات جو کہ اس رپورٹ میں بتائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ اگر ایک خریدار کے پاس نقد رقم موجود نہ ہو تو وہ لڑکی کے گھر والوں کو اس بات پر بھی راضی کرسکتے ہیں کہ وہ اُنھیں لڑکی کے بدلے اسلحہ یا مال مویشی فراہم کرے اور لڑکی کو لے جائے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں