امریکہ کے افغانستان میں حصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد مستعفی

Zalmi_Khalil_Zad-640x480

کابل: زلمے خلیل زاد طالبان کو سختگیری سے روکنے میں ناکام ہونے پر شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا تھا. اب اس کی جگہ عارضی طور پر ٹامس ویسٹ کو تعینات کیا جائے گا.
مردان ٹایمز کو کابل سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان میں امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہے.
خیال رہے کہ امریکی نمائندے کا استعفیٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس میں افغانستان کے معاملے کئی ملکوں کے اہم نمائندے اکٹھے ہورہے ہیں. زلمے خلیل زاد نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ کو کامیاب بنانے اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کی 20 سال بعد بحفاظت انخلا کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا.
یہ خبر بھی پڑھیں: شدید غربت کی وجہ افغانستان میں مال مویشیوں کے بدلے کمسن لڑکیوں کی شادیوں کا انکشاف
فی الفور طور پر امریکی نمائندے کے استعفیٰ کی وجوہات ظاہر نہیں ہوسکی. دوسری طرف امریکہ کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے زلمے خلیل زاد کے استعفیٰ کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا ہے. واضح رہے کہ امریکی نمائندے کا شمار تجربہ کار اور منجھے ہوئے سفارتکاروں میں ہوتا ہے اور اُس نے تین سال تک اس اہم ترین عہدے پر کام کیا ہے.
امریکی نمائندے کے استعفیٰ کے بعد انٹونی بلنکن، جو کہ امریکہ کے وزیرخارجہ ہے، نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ زلمے خلیل زاد کے استعفے اور عہدہ خالی ہونے پر ان کی جگہ نائب ٹامس ویست کو تعینات کیا جائے گا.
اُدھر طالبان کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے افغانستان کے لیے حصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے ساتھ بات چیت سے تعلقات میں بہتری کی توقع تھی تاہم امید کرتے ہیں کہ اُن کی جگہ آنے والے ٹام ویسٹ بھی دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں