سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ

Divorced Couples

ریاض: گزشتہ 10 سالوں کے دوران سعودی عرب میں سعودی خاندانوں میں طلاق کی شرح میں زبردست اضافہ ہوا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ 10سالوں کے دوران طلاق کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور فی گھنٹہ 7 طلاقیں ہورہی ہے. عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی کہ طلاق کی شرح میں اضافے کا رجحان 2011 کے بعد سے ہوا ہے.
رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب میں 2020 میں 57 ہزار 595 طلاقیں رجسٹرڈ ہوئیں. اگر اس اعداد و شمار کا 2019 کے سال سے موازنہ کیا جائے تو یہ 12 فیصد سے بھی زیادہ ہیں. اور اسی حساب سے سعودی عرب میں‌ فی گھنٹہ 7 طلاقیں ہورہی ہیں.
اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں‌حکومتی سطح سمیت پبلک سیکٹر میں بھی خواتین کی عزت افزائی کی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں پر خواتین اب زیادہ خودمختار ہوگئی ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں