افغان وزیر خارجہ سے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی اہم ملاقات

معید یوسف کابل دورہ کے موقع پر
فوٹو: ٹویٹر

کابل: پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور افغان وزیر خارجہ عامر خان متقی کی افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کی قیادت میں ایک وفد کابل پہنچا ہے جس میں وزرا بھی شامل ہیں. افغانستان پہنچنے والا یہ وفد افغانستان کے حکام سے مشترکہ مفادات، دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان میں انسانی بھران سے نمٹنے کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کرے گا.
اس حوالے سے افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کابل کے ہوائی اڈہ پہنچنے پر پاکستان وفد کا استقبال افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت و صنعت نورالدین عزیزی نے کیا. اس کے علاوہ ان کے ساتھ نمائیندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی ان کے ساتھ موجود تھے.


افغانستان میں پاکستانی نے ایک بیان میں اس حوالے سے بتایا ہے کہ معید یوسف کی سربراہی میں پاکستانی وفی کی افغان وزیر خارجہ عامر خان متقی سے ایک اہم اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے. پاکستانی سفیر نے مزید بتایا کہ مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی سربراہی میں پاکستان وفد انسانی اور اقتصادی تعلقات میں مزید مضبوطی لانے اور افغانستان کے حوالے سے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کرنے کے حوالے سے افغانستان حکومت کے مختلف شخصیات سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے.
یاد رہے کہ پاکستانی وفد نے یہ دورہ 18 جنوری کو کرنا تھا اور کابل پہنچنا تھا لیکن خراب موسم اور دیگر وجوہات کی بنا پر اس دورے کو ملتوی کردیا گیا تھا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں