متحدہ عرب امارات پر حملہ کرنے والے حوثی باغیوں کے خلاف پیٹریاٹ میزائل استعمال کئے، امریکہ

Patriot Missile Defense 640x480

واشنگٹن: امریکی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ جن حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات پر حملہ کیا تھا ان کے خلاف ہم نے پیٹریاٹ میزائل استعمال کئے ہیں.
مردان ٹائمز کے مطابق امریکہ میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے امریکی فوجیوں نے حوثی باغیوں کی طرف سے فائر کئے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کے خلاف زمین سے فضا میں مار کرنے والے پیٹریاٹ میزائلوں کا استعمال کیا ہے.
گزشتہ دنوں حوثی باغیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر بیلسٹک میزائلوں کی مدد سے حملہ کیا گیا تھا جس کے جواب میں امریکی فورسز نے پیٹریاٹ میزائلوں کو استعمال کیا ہے.
اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکہ میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے مزید بتایا کہ حوثی باغیوں کے خلاف متحدہ عرب امارات کی فورسز کے ساتھ مشترکہ کاروائی کی گئی اور حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا.
کاروائی کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے جین ساکی نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی وزیردفاع کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو حوثی باغیوں کے حملوں سے بچانے کے لئے اور حوثی باغیوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات دئے تھے.
اس موقع پر جین ساکی نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے درمیان قریبی رابطے ہیں اور ہم مسقبل میں بھی ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ طور پر کام کرتے رہے گے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں