روس نے یوکرین پر حملہ کردیا، حملے میں پانچ روسی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ

Russian Attack over Ukrain 640x480
فوٹو: فائل

کیف: یوکرین کے صدر نے ملک میں‌ روسی حملے کے بعد ملک میں مارشل لاء کے نفاز کا اعلان کردیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق یوکرینی وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کردیا ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یوکرین کا دارلحکومت کیف روسی دھماکوں سے گونج اٹھا ہے.
اس حوالے سے یوکرین کے وزیرٰخارجہ نے مزید بتایا ہے کہ روس نے اپنی پوری قوت کے ساتھ یوکرین پر حملہ کردیا ہے. یوکرین کے وزیرخارجہ نے مزید کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے دارلحکومت کیف سمیت دیگر کئی شہروں پر حملے کئے ہیں. انھوں نے دنیا کے دیگر ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صدر پیوٹن کو روکے. انھوں نے کہا کہ ہم ہر قیمت پر اپنے مادروطن کا دفاع کریں گے اور اس میں ضرور کامیاب ہوں گے.
یوکرین کے وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ عملی اقدامات کرنے کا وقت ہے. بین القوامی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارلحکومت کیف، اڈیسہ ماریوپول، ڈونباس سمیت یوکرین کے دیگر مختلف شہروں کو روس نے حملوں سے نشانہ بنایا اور یہ شہر زوردار دھماکوں سےگونج اٹھے ہیں. غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو اپنے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں