بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کو حملہ کہنا ٹھیک نہیں ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کی ترجمان نے روس اور یوکرین تنازعہ کے بارے میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ دونوں فریقوں کو چاہیے کہ تحمل کا مظاہرہ کرے اور صورتحال کو بے قابو ہونے سے بچائیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ چین یوکرین اور روس کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔
چین کے وزات خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس کی یوکرین میں فوجی کاروائی کو حملہ کہنا دوست نہیں ہے اور ہم اس کو مسترد کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ روس کے یوکرین میں فوج آپریشن کو حملہ صرف تعصب کی بنیاد پر کہا جا رہا ہے۔
چینی وزرات خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ یوکرین کے مسئلے کا پیچیدہ اور تاریخی پس منظر ہے۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین میں روس کی فوجی کاروائی مختلف وجوہات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔
Menu