کینیڈا نے یوکرین کے لئے 25 میلین ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا

Canadian Prime Minister Justin Trudo 640x480

ٹورنٹو: کینیڈا کی وفاقی حکومت نے یوکرین کو غیرمہلک فوجی ہتھیاروں پر مشتمل 25 ملین کینیڈین ڈالر کا اعلان کردیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق کینیڈین وفاقی حکومت نے یوکرین کی حکومت کے لئے 25 ملین ڈالر پر مشتمل غیرمہلک ہتھیاروں کی فراہمی کا اعلان کردیا ہے. اس امداد میں ہیلمٹ، گیس ماسک، جسم کی حفاظت کا سامان اور رات کے وقت دیکھنے کی صلاحیت کے آلات شامل ہونگے.
مزید تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں یوکرین کو 7 ملین کینیڈین ڈالر کی مالیت کے ہتھیار فراہم کئے جائیں گے. اس حوالے سے وزیردفاع نے اس امداد کا اعلان کیا اور مزید کہا کہ یوکرین میں فوجی مشن پر اپنے فوجیوں کو بھجوانے کی کینیڈا اور نیٹو کی طرف سے پیشکش نہیں کی گئی ہے.
گزشتہ ہفتے وزیردفاع نے بیان دیا تھا کہ ملک کے 3400 فوجی نیٹو کی طرف سے اپنے اتحاد کے اندر موجود علاقوں کا دفاع کرنے کے لئے نیٹو رسپانس میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں.
اتوار کے دن دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کینیڈا میں بھی یوکرین کی حمایت میں کئی مظاہرے ہوئے ہیں. واضح رہے کہ اس وقت کینیڈا میں یوکرینی باشندوں کی تعداد 13 لاکھ ہے، جبکہ اس کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی یوکرین کے باشندے آباد ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں