نو فلائی زون کے قیام سے نیٹوممالک کی انکارپریوکرینی صدر کی شدید برہمی

Russian air force in Ukraine 640x480

کیف: یوکرین نے نیٹو ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یوکرین کے فضا کو نو فلائی زون قرار دے، جس سے نیٹو ممالک نے انکار کردیا ہے.
مردان ٹائمز کو یوکرین سے تازہ ترین صرتحال کے مطابق نیٹو ممالک نے یوکرین کے اس مطالبے کو مسترد کردیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ یوکرین کو فضاؤں کو نوفلائی زون قرار دے دے. نیٹو کی طرف سے یوکرین کے مطالبے کو مسترد کرنے پر یوکرین کے صدر نے شدید برہم کا اظہار کیا ہے.
اس حوالے سے یوکرین کےصدر زیلنسکی نےکہا ہے کہ ‘آج کے بعد جو بھی لوگ ہلاک ہوں گے ان کی موت کی وجہ آف کی کمزوری اور آپ کا متحد نہ ہونا ہوگا’. یوکرین کے صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ نیٹو ممالک کی اس ہچکچاہٹ کی وجہ سے روس یوکرین کے شہروں، قصبوں پر مزید بمباری کرے گا.
اُدھر نیٹو ممالک نے یوکرین پر نوفلائی زون قائم کرنے کے بارے میں کہا ہے کہ اگر ایسا کیا گیا تو اس کا نتیجہ نیٹو اور روس کا براہ راست ٹکراؤ ہوسکتا ہے. دوسری جانب روس کے صدر کا بیان بھی اس حوالے سے سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے ‘ایسا کوئی بھی اقدام اُس ملک کی جانب سے اس مسلح جنگ میں شرکت کے مترادف تصور ہوگا’.
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کے خلاف مغربی ممالک کے پابندیوں کے بارے میں کہا ہے ‘یہ اعلان جنگ کے مترادف ہیں، لیکن خدا کا شکر ہے کہ ایسا نہیں ہوا’.
یوکرین پر نو فلائی زون کے مطالبے کو نیٹو ممالک کی طرف سے مسترد کئے جانے کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے نیٹو کی یہ دلیل ڈر اور اعتماد کی کمی کا مظہر ہے. انھوں نے کہا نیٹو کے اس عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپ میں ہرکوئی آزادی کے لئے جدوجہد کو اپنا اولین مقصد تصور نہیں کرتا’.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں