روسی صدر کی طرب سے یوکرینی شہریوں کو روس کی جانب انخلا کی پیشکش

Viladimir Putin 640x480

کیف: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے شہریوں کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنا انخلا روس یا بیلاروس کی جانب جلد اس جلد مکمل کرلے.
مردان ٹائمزکو یوکرین سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے شہریوں کو روس اور بیلاروس کی جانب انخلا کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ یوکریی شہری جلد از جلد اپنا انخلا ان ممالک کی جانب مکمل کرلے.
اُدھر یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر یوکرینی شہریوں کو روس یا بیلاروس لے جانے والی راہداریوں کی تجویز بالکل غیراخلاقی ہے. اس بارے میں یوکرینی صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرین کے شہریوں کو ایسی محفوظ راہداریوں کی اجازت ملنی چاہیے جو کہ یوکرینی علاقوں سے ہوتے ہوئے اپنے گھر بار چھوڑسکیں.
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ "یہ مکمل طور پر غیراخلاقی بات ہے. ٹی وی پر اپنے مطلب کی تصاویر دکھا کر لوگوں کی مصیبتوں کو استعمال کیا جاتا ہے. انھوں نے مزید کہا کہ "یہ یوکرین کے شہری ہیں، اور انھیں یوکرین کی سرزمین سے نکلنے کا پورا پورا حق ہونا چاہیے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں