یوکرین میں امریکی فوج بیجھنے سے تیسری عالمی جنگ چھڑسکتی ہے، امریکی صدر

US President Joe Biden

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ ہم روس کے ساتھ براہ راست تصادم نہیں چاہتے اس لئے اپنی فوج یوکرین نہیں بیجھے گے.
مردان ٹائمز کو واشنگٹن سے تازہ تریں خبروں کو مطابق امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ "اگر ہم یوکرین میں اپنی افواج بیجھے گے تو اس کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا جو کہ ہم نہیں چاہتے. انھوں نے کہا ہم روس کے ساتھ براہ راست تصادم سے بچنے کے لئے امریکی فوجی یوکرین میں نہیں بھیجے گے”.
ایک سوال کے جواب میں انھوں کہا کہ نیٹو کا مکمل طاقت کے ساتھ دفاع کیا جائے گا، تاہم یوکرین کی مدد کے لئے ہم امریکی افواج نہیں بھیج رہے کیونکہ اس سے ہمارا روس کے ساتھ براہ راست تصادم ہوسکتا ہے جس کا نتیجہ تیسری عالمی جنگ کی صورت میں لکل سکتا ہے.
اس سے پہلے بھی امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کئی بار واضح کیا ہے کہ یوکرین میں امریکہ کی فوج بھیجنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے. تاہم یہ بات یاد رہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد روس پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں.
اُدھر روسی افواج دیگر شہروں کی طرف مسلسل پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور کئی شہروں پر قبضہ کردیا ہے. روس نے واضح کیا ہے جب تک یوکرین کی فوجی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جاتا، یوکرین پر حملے جاری رہے گے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں