روس اور امریکہ کے تعلقات نہایت تیزی کے ساتھ خاتمے کی جانب کامزن ہیں، روس

Russian President Viladimir Putin 640x480
فوٹو: فائل

ماسکو: روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے بارے میں روس نے دھمکی دی ہے کہ یہ تیزی کے ساتھ خاتمے کی جانب بڑھ رہے ہیں.
مردان ٹائمز کے مطابق روس نے کھلے الفاظ میں دھمکی دی ہے کہ روس اور امریکہ کے تعلقات نہایت تیزی کے ساتھ خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں. روس اور امریکہ کے تعلقات میں سردمہری اس وقت بڑھی جب روس نے یوکرین پر حملہ کردیا.
گزشتہ دنوں امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے روسی صدر کو جنگی مجرم قرار دیا تھا جس پر ماسکو میں امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے صدر پیوٹن کے بارے میں امریکی ہم منصب کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیا تھا. اس حوالے سے روس کی جانب سے امریکی سفیر کو ایک احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ہے.
اس حوالے سے روسی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی جانب سے امریکی سفیر کو دے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کے روسی صدر سے متعلق بیان نے دونوں ممالک کے تعلقات کو خطرے میں ڈال دیا ہے. مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات امریکی صدر کے عہدے کے شایان شان نہیں ہے. مراسلے کے مطابق اس طرح کے بیانات دونوں ممالک کے تعلقات کو خاتمے کا باعث بن سکتے ہیں.
واضح رہے کہ امریکہ کے صدر بائیڈن نے یوکرین پر حملے سے متعلق روسی صدر پیوٹن کو ایک جنگی مجرم قرار دیا تھا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں