واشنگٹن: امریکہ نے بھارت کو دھمکی دی ہے کہ وہ چین اور بھارت کے درمیان ایکچوئل لائن آف کنٹرول پرچین کے ساتھ کارروائی میں امریکا سے سفارتی مدد کی کوئی توقع نہ رکھے.
مردان ٹائمز کو واشنگٹن سے تازہ ترین خبروں کے مطابق امریکہ نے بھارت کو سخت الفاظ میں وارننگ دی ہے کہ اگراس نے روس سے روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کی تو پھر اس کے سخت نتائج برآمد ہونگے اور بھارت کو ان نتائج کو بھگتنے کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے.
اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں بھارت کا دورہ کرنے والے امریکہ کے نائب مشیربرائے قومی سلامتی اور عالمی اقتصادیات دلیپ سنگھ نے بھارت حکمرانوں کو سخت ترین الفاظ میں خبردار کیا کہ بھارت کوروس سے روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔ اور اس کی جو بھی زمہ داری آئے گی وہ بھارت پر عائد ہوگی.
امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی اور عالمی اقتصادیات دلیب سنگھ نے بھارتی حکمرانوں کو واضح الفاظ میں دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت نے امریکی پابندیوں کیخلاف روس سے کسی بھی قسم کی تجارت کی یا تیل خریدا تو اسکے نتیجے میں کئی مغربی ممالک بھارت پرسخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کریں گے۔
بھارتی میڈیا نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی مشیر نے اپنے حالیہ بھارتی دورے کے دوران بھارت پریہ بھی واضح کیا ہے کہ چونکہ بھارت نے امریکی پابندیوں کا کوئی خیال نہیں رکھا اس لئے اگرچین کے ساتھ ایکچوئل لائن آف کنٹرول(ایل اے سی) پر چین کی جانب سے بھارت کے خلاف کسی قسم کی کارروائی ہوتی ہے تو بھارت امریکا سے مدد کی کوئی توقع نہ رکھے۔
Menu