اردن کے بادشاہ کی نے عرب لیگ کے اجلاس کے دوران یروشلم میں کشیدگی روکنے پر زور

Jordan King Abdullah
اُردن کے شاہ عبداللہ۔ فوٹو: بی بی سی/ریوٹرز

ریاض: اُردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ عرب لیگ کے اجلاس کے دوران اس بات کی ضرورت ہے کہ یروشلم میں کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے عرب کوششوں کو تیزم مربوط اور متحد کیا جائے.
مردان ٹائمز کے مطابق اُردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مسجداقصیٰ میں قانونی اور تاریخی حیثیت کا احترام کرے. انھوں نے اسرائیل پر اس بات کا بھی زور دیا کہ مسجداقصیٰ میں نمازیوں کے حقوق کا پورا پورا تحفظ کیا جائے.
اُردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ نے عرب رہنماؤں کے اس بات کی تعریف کی جس کے مطابق فلسطینی علاقوں میں امن قائم کرنا اور نہتے فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کے حوالے سے بات کرنا شامل ہے.
بین اقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق شاہ عبداللہ نے کسی بھی قسم کی کشیدگی کے اعادہ کو روکنے کے لئے مزید مربوط اور تیز کوششوں پر زور دیا ہے. حالیہ چند دنوں میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف تشدد اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کی شیلنگ اور تشدد میں اضافے نے وسیع پیمانے پر تصادم کی طرف بڑھنے کا خدشہ پیدا کردیا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں