عرب ممالک کے سیاحتی شعبے میں کئی لاکھ بھرتیوں کا امکان

UAE and Saudi Arabia Toursim Planning Photo File 640x480
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ساحت کو فروغ دینے کے لئے بہت زیادی کام کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

ابوظہبی / ریاض: متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو سیاحتی شعبے کو مزید ترقی اور توسیع دینے کے لئے 2030 تک لاکھوں کارکنوں اور ہنرمند افراد کی ضرورت ہوگی.
مردان ٹائمز کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق دونوں عرب ممالک کو اپنے سیاحتی شعبے کو مزید ترقی اور توسیع دینے کے لئے حصوصی توجہ دی جارہی ہے. باخبر زرائع کے مطابق دونوں قریبی عرب ممالک کو سیاحت کے شعبے کو ترقی اور غیر معمولی فروغ دینے کے لیے بڑے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں.
عرب میڈیا کی ایک تازہ رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ دونوں عرب ممالک میں سیاحوں کی متوقع تعداد کے پیش نظر جہاں ایک طرف ان ممالک میں ہوٹل انڈسٹری بھی فروغ پائے گی، وہیں اس کے ساتھ ساتھ سیاحتی شعبے سے وابستہ ماہرین کی طلب میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوگا.
اس حوالے سے ایک عالمی ادارے کولیئرز، جو کہ بین الاقوامی سطح پرسیاحت اور غیرمنقولہ جائیداد کو دیکھتی ہے، کے مطابق 2021ء میں خلیجی ممالک میں ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد تقریبا 8 لاکھ 94 ہزار 700 تھی لیکن سیاحتی شعبے کو ترقی دینے کے لئے ان خلیجی ممالک کو آیندہ 10 برس میں مزید 3 لاکھ 87 ہزار کمروں کی اشد ضرورت ہوگی۔
اسی ادارے کے مطابق خلیجی خطے میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب اہم سیاحتی ممالک ہیں، جہاں مستقبل قریب میں لاکھوں کمروں اور شعبے سے وابستہ کارکنوں کی بڑی تعداد کی ضرورت ہوگی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں