کابل: افغانستان میں طالبان کی حکومت نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنماؤں کی جانب سے نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت جنونیوں کو اسلام کی توہین کرنے سے روکے.
مردان ٹائمز کو کابل سے ملنے والی خبروں کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان اور نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میںطالبان کی حکومت بھارت کی برسراقتدار جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان عظیم میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے.
یہ خبر پرھیں: پاکستان کی مسلح افواج کی بھارتی شرپسند حکام کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی مذمت
طالبان حکومت کے ترجمان اورنائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھارتی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت وہاں پر موجود اسلاموفوبیا میں مبتلا اسلام دشمن عناصر اور جنونیوں کو اسلام اور نبی کریمﷺ کی توہین کرنے اور مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے سے روکے اور اس قسم کی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہ دی جائے.
The Islamic Emirate of Afghanistan strongly condemns the use of derogatory words against the Prophet of Islam (Peace be upon him)by an official of the ruling party in India. 1/2
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) June 6, 2022
واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت برسراقتدار جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما نے ایک پروگرام میں اسلام اور نبی آخرزمانﷺ کے حوالے سے ہرزہ سرائی کی تھی جس پر ساری مسلم دنیا میں بھارتی حکمران جماعت کی اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے.
We urge the Indian government not to allow such fanatics to insult the holy religion of Islam and provoke the feelings of Muslims.2/2
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) June 6, 2022