تائیوان کے معاملے پر چین نے امریکہ کو جنگ کی دھمکی دے دی

China Defense Minister wei fenghe Photo File 640x480
چین کے وزیر دفاع وی فینگ۔ فوٹو: فائل

بیجنگ: تائیوان کے معاملے پر چین نے امریکہ کوخبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ تائیوان کو چین سے آزاد کرانے کی کوئی بھی امریکی سازش کو چین کی طرف سے براہ راست اعلان جنگ تصورہوگا.
مردان ٹائمز کو بیجنگ سے حاصل ہونے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق سنگاپور میں ایشیائی سیکورٹی کی سربراہی اجلاس میں چین وزیردفاع وی فینگ نے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں انھوں نے دھمکی دی ہے کہ تائیوان کے معاملے پر امریکہ تائیوان سے دور رہے.
چینی وزیردفاع وی فینگ نے امریکی ہم منصب آسٹن سے ملاقات کے دوران یہ بھی کہا چین سے تائیوان کو الگ کرنے سے بیجنگ کے پاس سوائے جنگ کے اور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ چین کے وزیردفاع وی فینگ نے امریکی ہم منصب سے یہ بھی کہا کہ کا اگرامریکہ سمیت کوئی بھی تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی جرت کرتا ہے، تو چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) ‘تائیوان کی آزادی’ کی کسی بھی کوشش کو کچلنے، دشمن کے ساتھ لڑنے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہرقیمت پر تیار ہے۔
اُدھر امریکی وزیردفاع آسٹن کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تائیوان کے قریب روزانہ کی بنیاد پرکئی چینی جنگی طیارے اڑ رہے ہیں. انھوں نے چین کی اس طرح کی سرگرمیوں کو خطے میں امن اور استحکام کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ امریکی وزیردفاع نے چینی فوجی سرگرمیوں کوخطے کے لئے نہایت ہی “اشتعال انگیز” اور عدم استحکام کا باعث قرار دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں