امریکہ کی طرف سے بی جے پی رہنماوں کے گستاخانہ بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت

Ned Price during Briefing Photo File 640x480
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس میڈیا سے گفتگو کے دوران۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے بھارت میں حالیہ حکمران جماعت بی جے پی رہنماوں کے رسول پاک صلیٰ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف گستاخانہ بیانات پر شدید الفاظ میں‌مذمت کی ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے میڈیا سے گفتگو کے دوران بیان میں کہا کہ بھارتی حکمران جماعت ہم بی جے پی کے 2 رہنماؤں کی طرف سے نبی کریم ﷺ سے متعلق گستاخانہ بیانات کی شدید اور سخت الفاظ میں مذمت کرتےہیں۔
نیڈ پرائس نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ بھارت حکومت سے ہمیں توقع ہے کہ وہ انسانی حقوق کا احترام کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے امریکا بھارت حکومت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
میڈیا سے پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ بھارت میں انتہا پسند بی جے پی جماعت کے رہنماؤں کو انسانی وقار، مساوی مواقع اور آزادی مذہب کا احترام کیا جانا چاہئیے۔ انھوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ یہ کسی بھی جمہوریت میں یہ اقدار بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔
امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے میڈیا نمائیندوں سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ گزشتہ ماہ امریکہ کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کوپاکستانی ہم منصب بلاول بھٹوزرداری سے ملنے کا موقع ملا۔ انھوں نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات نہایت ہی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اچھی اور تعمیری رہی. اس ملاقات کے بارے میں انھوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے غذائی تحفظ کے مسئلے سمیت تمام دیگرمسائل پرتبادلہ خیال کیا ہے۔
نیڈپرائس نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا شراکت دار ملک ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ اس شراکت داری کومزید آگے بڑھانے اور اسکو مزید مظبوط کرنے کےطریقے تلاش کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں