روس اور یوکرین کی جنگ سالوں تک جاری رہ سکتی ہے، نیٹو چیف

NATO Chief Press Conference Photo File 640x480
نیٹو کے سیکریٹری جنرل جنز سٹولٹن برگ پریس کانفرنس کے دوران۔ فوٹو: فائل

برسلز: نیٹو جو کی مختلف ممالک کا فوجی اتحاد ہے، کے چیف نے حالیہ پریس کانفرنس میں خبردار کیا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ طویل المدتی ہوسکتی ہے اس لئے مغرب کو اس جنگ میں یوکرین کی مدد کے لئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔
مردان ٹائمز کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل جنز سٹولٹن برگ نے اپنے ایک حالیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ’یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کی قیمت بےشک بہت زیادہ ہے لیکن اگردوسری طرف اگر روس اپنے جنگی مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو مغرب کو اس سے بھی بڑی قیمت ادا کرنا ہو گی۔‘
واضح رہے کہ نیٹو چیف نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی اس سے قبل ایک طویل تنازعے کے لیے تیار رہنے کی تنبیہ کر چکے ہیں۔
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور نیٹو چیف سٹولٹن برگ دونوں نے ہی کہا ہے کہ مذید اسلحہ فراہم کرنے سے یوکرین کی جیت ممکن ہو سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں