کوئی ایشیائی ملک عالمی قوتوں کا آلہ کار نہ بنیں، چین کا انتباہ

Wang Yi China FM Photo File 640x480
چینی وزیرخارجہ نے ایشیائی ممالک کو تنبیہ کی کہ وہ کسی بیرونی قوتوں کا آلہ کار نہ بنیں۔ فوٹو: فائل

جکارتہ: چین کی طرف سے دیگر ایشیائی ممالک کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ خطے میں عالمی قوتوں کا دباؤ مسترد کرتے ہوئے کسی ایک طاقت کی حمایت کریں۔
مردان ٹائمز کے مطابق چینی وزیرخارجہ وائینگ یی نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان سیکریٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ایشیائی ملک بین الاقوامی طاقتوں کا مُہرہ بننے سے گریز کریں۔
آسیان سیکریٹریٹ میں چینی وزیرخارجہ وائنگ یی نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ایک ایسے خطے کو جیو پولیٹیکل عوامل کی طرف سے تشکیل نو کا خطرہ لاحق ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت خطے میں کئی ممالک پر عالمی قوتوں کا مسلسل دباؤ ہے۔ چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جانبداری کا مظاہرہ کیا جائے اور کسی ایک طاقت کی حمایت کریں۔
انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں چین کے وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے اورہمیں اپنے خطے کو کسی بھی بڑی طاقت کی دشمنی یا زبردستی کی وجہ سے شطرنج کے مُہروں کی طرح استعمال ہونے سے محفوظ رکھنا ہے۔
آسیان سیکریٹریٹ میں چینی وزیرخارجہ وائینگ یی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کسی ایک ملک کا نام تو نہیں لیا تاہم ماضی قریب کے واقعات اور ممالک کے درمیان جاری کشمکش اور شدید تناؤ کو دیکھتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ ان کا اشارہ امریکا اور برطانیہ کی جانب ہوسکتا ہے۔
چینی وزیرخارجہ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آگیا ہے جب دو روز قبل امریکہ اور چین کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی تھی اور ملاقات میں دوطرفہ بات چیت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا، لیکن دوسری جانب اگر چین کے وزیرخارجہ کے اس بیان کو دیکھے تو اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ موجود ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں