اگر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو ہماری فوج حاموش نہیں بیٹھے گی، چین

Nancy Pelosi Photo Reuters 640x480
نینسی پلوسی، امریکی ایوان نمائیندگان کی اسپیکر۔ فوٹو: رائیٹرز

بیجنگ: چینی دفتر خارجہ امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تواس پر چینی افواج حاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ اس کو متحرک کر دیا جائے گا۔
مردان ٹائمز کے مطابق چینی دفتر خارجہ کی ترجمان نے واضح الفاظ میں امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی ایوان نمائیندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورے تائیوان کے موقع پر چینی افواج خاموش نہں بیٹھیں گی، بلکہ اس کو متحرک کردیا جائے گا ۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان زولی جین نے واضح کیا کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان زہ لی جین نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ اگرواضح الفاظ میں انتباہ کے باوجود کسی بھی ایسے اقدام کی صورت چین کی طرف سے آنے والے ردعمل کا انتظار کرنا ہوگا۔
اُدھر مردان ٹائمز کو چین سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق امریکی ایوان نمائیندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے متوقع دورہ تائیوان کے پیش نظرچائنا لبریشن آرمی نے سرحد پراپنی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کیا ہے اور اس کو تیز کردیا ہے۔
اس حوالے سے جب امریکہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ انتونی بلنکن سے سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ تائیوان کا دورہ اسپیکر کی اپنی صوابدید ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ نینسی پلوسی کی حفاظت کےحوالے سے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب تائیوان کے حکام نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی ایوان نمائیندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی ایک روزہ دورے پر تائیوان پہنچیں گی، تاہم تاہم اس حوالے سے وقت اور دن کا تعین حتمی نہیں۔
یاد رہے کہ اس وقت امریکی اسپیکر برائے ایوان نمائندگان نینی پلوسی ایشیا کے چارممالک کے دورے پر ہیں اوروہ اس دوران تائیوان جانے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں جس پر چین کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور چین نے فوج کو متحرک کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں