پیٹنزبرگ: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان کے نام جاری پیغام میں پاکستان کی یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے نام پاکستان کی یوم آزادی کے سلسلے میں ایک اہم پیغام جاری کیا ہے اور پاکستان کی یوم آزادی پر دونوں رہنماوں کو مبارک باد دی ہے۔
روسی صدر نے جاری اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی اور سماجی میدانوں میں شاندار کامیابی اور ترقی حاصل کی اور عزت کا مقام پایا۔
اس موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دونوں ممالک کے درمیان فعال روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔
Menu