کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے اندرایک زوردار دھماکے کے نتیجے میں آخری اطلاعات کے مطابق کم از کم 20 افراد جاں بحق، جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
مردان ٹائمز کو کابل سے موصول ہونے والے تازہ ترین خبروں کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ایک مسجد کے اندر ایک خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تباہی مچی اور اس سے کم از کم 20 افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے ہیں۔
مردان ٹائمز کو حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں جانبحق ہونے والے افراد کے علاوہ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکا سر کوتل خیر خانہ کے علاقے کی ایک مسجد میں ہوا۔ مسجد کے اندر ہونے والے اس خوفناک دھماکے میں اسی مسجد کا امام امیر محمد خان کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے چند روز قبل ہی افغانستان میں ایک اور مدرسے کے اندر خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں افغان طالبان کے وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر مولانا رحیم اللہ حقانی سمیت ان کے چھوٹے بچے اور بھائی کی شہادت ہوئی تھی۔ اور اُسی دھماکے کی زمہ داری افغان طالبان نے داعش پر عائد کی تھی۔
Menu