کابل: افغانستان کے دارلخلافہ کابل میں ایک امریکی ساختہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر محو پرواز تھا کہ اس دوران فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں اب تک 3 افراد کی جانبحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مردان ٹائمز کو افغانستان کے دارالحکومت کابل سے موصول ہونے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق کابل میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرمحوپرواز تھا کہ اس دوران اس میں کوئی فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے یہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
اس حوالے سے افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے میں دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ 5 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
Footage: the moment when black hawk helicopter crash in Kabul today. pic.twitter.com/Q39e1PzzQ2
— Wais Barakzai (@WaisBarakzai) September 10, 2022
افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی ساختہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کابل میں تربیتی پرواز پر تھا، کہ اس دوران ہیلی کاپٹر میں فنی تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔