جوہری معاہدہ، امریکہ کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی، ایران

تہران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر نے ایران اور امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے سے متعلق کہا کہ امریکا کے قول و عمل میں ایک واضح تضاد ہے، اس لئے ہم امریکی فریق کو کوئی رعایت نہیں دیں گے۔
مردان ٹائمز کے مطابق ایران کے وزیرخاجہ حسین امیر جو کہ اس وقت آرمینیا میں سرکاری دورے پر موجود ہے نے ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے سے معلق کہا ہے کہ ہم امریکہ کو کوئی رعایت نہیں دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کی کوشش ہے کہ وہ سیاسی اور نفسیاتی دباؤ ڈال کر ایران کو جوہری معاہدے میں بات چیت کو دوران رعایت حاصل کرے، لیکن ہم ان کو ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کھلے الفاظ میں کہا ہے کہ ایران ایسا کوئی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا جس میں ایران پر سیاسی دباؤ ڈالا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی بحالی کا ہر فیصلہ اپنے مفاد میں کرے گا۔
اس سلسلے میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران تمام فیصلے منطقی، معاہدے کے فریم ورک کے مطابق اور اپنی سرخ لکیروں کے اندر کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں