امریکی حکومت کا پاکستان اور بھارت کو باہمی مذاکرات کرنے کا مشورہ

nedprice-640x480
امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی حکومت نے پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے ساتھ باہمی مذاکرات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم شراکت دار، ہمارے مفادات مشترکہ ہیں اور اسی لئے دونوں ممالک پاکستان اور بھارت کو باہمی مذاکرات کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائیس نے مزید کہا کہ امریکی حکومت پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم جنوبی ایشیا میں امن و امان چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی الگ الگ نوعیت ہے۔
نیڈ پرائیس نے مزید کہا کہ بھارت کو تمام معاملات بات چیت کے زریعے حل کرنا ہونگے کیونکہ یہ پاکستان اور بھارت کے مذاکرات دو طرفہ معاملہ ہے۔
نیڈ پرائس نے اس موقع پر مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، پاکستان میں توانائی بحران سے آگاہ ہیں اور سلسلے میں تعاون چاہیے تو کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں