ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

Syrian earthquake destruction 640x480
ترکی اور شام میں زلزلے سے تباہ شدہ مکانات۔ فوٹو: ٹویٹر

انقرہ: ترکی اور شام میں 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار سے بڑھ گئی ہے، جبکہ کئی جگہون پر اب بھی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہے ہے۔
مردان ٹائمز کو انقرہ اوردمشق سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق ترکی اور شام میں زلزلے کے بعد 8700 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی حکومت کی اعداد و شمار کے مطابق سوموار کو ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے تباہ کن زلزلے کے بعد اب تک 8700 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس حوالے سے ترکی میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک 6234 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اُدھر شام میں زیادہ نقصان پہنچنے والے علاقوں میں رسائی مشکل ہے جس کی وجہ سے شام میں ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق مشکل ہے تاہم حکومتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً ڈھائی ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں