مغربی دنیا نے روس پر تمام پابندیاں لگائیں لیکن اسرائیل پر 50 سالوں میں ایک پابندی نہیں لگائی، ترکی الفیصل

Former Saudi Arab intellegence Chief Turki Faisal Photo Jang News 640x480
سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف ترکی الفیصل۔ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مغربی دنیا نے عجیب دہری پالیسی اپنائی ہوئی ہے، روس پر تو تمام پابندیاں لگائی گئی لیکن اسرائیل کے خلاب ایک پابندی نہیں لگائی گئی
مردان ٹائمز کے مطابق سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی دنیا نے عجیب دہری پالیسیاں اپنائی ہوئی ہیں۔ انھوں نے عرب میڈیا کو ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ پوری مغربی دنیا نے روس کے خلاف تمام تر پابندیاں عائد کیں، لیکن 50 برسوں میں ایک مغربی ملک نے اسرائیل پرایک پابندی تک نہیں لگائی۔
سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف نے پیرس میں ایک فرانسیسی ٹی وی کو اپنے حالیہ انٹرویو میں مغربی ممالک کی اس دہری پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔
فرانسیسی ٹی وی سے انٹرویو کے دوران انھوں نے مزید کہا کہ ہماری سعودی عرب کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےلیے واضح شرائط رکھی ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا قیام خود مختار فلسطینی ریاست سے مشروط ہے۔ فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی ہو۔
انھوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ یہ شرائط مرحوم شاہ عبداللّٰہ بن عبدالعزیز کے پیش کردہ امن منصوبے کا حصہ ہیں۔ میڈیا میں سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف صحافتی باتیں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں