چینی صدر یوکرین جنگ پر بات کرنے کے لئے روس پہنچ گئے

Chines President Visit to Russia Photo Reuters 640x480
چینی صدر روس کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ فوٹو: رائیٹرز

بیجنگ: چینی صدر شی جنپنگ روس کے تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے جہاں پر وہ روسی صدر سے ملاقات کریں گے، روس پہنچنے پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق چین کے صدر تین روزہ سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روسی صدر پیوٹن سے اہم ملاقاتیں گریں گے۔ چینی صدر کی روس پہنچنے پر ملٹری بینڈ نے چین اور روس کے ترانوں کی دھن بجائی اور ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق چین اور روس کے دونوں رہنماؤں کی دوبدو ملاقات آج کسی وقت متوقع ہے۔ چین کے صدر اس وقت نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ پوری دنیا میں مشہور رہنما کے طور پر اُبھرے ہیں۔ جبکہ یہ شی جنپنگ کا مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد بیرون ملک یہ پہلا دورہ ہے۔
چینی صدر کے اس اہم ترین دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا اظہار ہوتا ہے۔ روس روانہ ہونے سے پہلے انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ روس کا حالیہ دورہ سود مند ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تجارت میں مزید تیزی آئے گی۔
اُدھر روس بھی چین سے پیچھے نہیں رہے اور روسی حکومت کی جانب سے چین کے صدر کی روسی دورے کو ایک طاقتور دوست کی مشکل وقت میں مدد سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنما 2030 تک روس چین اقتصادی تعاون کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کریں گے۔
دوسری جانب چین کے صدر نے اس دورے کے دوران اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ یوکرین جنگ کو ختم کرنے اور اس خطے میں امن کے لیے روسی صدر سے اپنے تعلقات اور اثر و رسوخ کو استعمال کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں